حلب میں شامی فوج کا میزائل حملہ، 18 افراد ہلاک

منگل 22 ستمبر 2015 09:25

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء)شام کے شمالی شہر حلب میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج نے گزشتہ روز ایک رہائشی علاقے پر تباہ کن بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں اٹھارہ افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ''سرکاری فوج نے حلب میں باغی جنگجووٴں کے زیر قبضہ علاقے الشعار پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے متعدد میزائل داغے ہیں''۔

میزائلوں کے اس حملے میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں اور بیسیوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ حلب 2012ء میں باغیوں اور شامی فوج کے درمیان لڑائی چھڑنے کے بعد سے دو حصوں میں منقسم ہے۔ شہر کے مغربی حصے پر سرکاری فوج کا قبضہ ہے اور مشرقی حصے پر باغی گروپ قابض ہیں۔

متعلقہ عنوان :