او جی ڈی سی ایل میں 1 ارب 29 کروڑ کرپشن کا نیا سکینڈل،چین کی کمپنی نے 22 ملین ڈالر وصول کرنے کے باوجود دورگیں فراہم کرنے سے انکار کر دیا، 3 سال کے بعد سکینڈل کا انکشاف، وزارت پٹرولیم کا انکوائری، ذمہ دار افسران کی نشاندہی حکم

منگل 22 ستمبر 2015 08:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء) او جی ڈی سی ایل میں ایک ارب 29 کروڑ روپے کا ایک نیا سکینڈل سامنے آ گیا ہے۔ نئے سکینڈل کے تحت چین کی کمپنی نے 22 ملین ڈالر جو کہ ایک ارب 29 کروڑ سے زائد بنتے ہیں وصول کرنے کے باوجود دورگیں فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

او جی ڈی سی ایل انتظامیہ نے یہ معاہدہ چین کی کمپنی جی ڈبلیو ڈی سی ایل کے ساتھ مشرف دور میں کیا تھا اوردو ریگ مشینوں کی خریداری کے لئے اربوں روپے کی فنڈز بھی فراہم کر دیئے تھے۔

او جی ڈی سی ایل انتظامیہ نے اس سکینڈل کا انکشاف وزارت پٹرولیم کو 3 سال کے بعد کیا جس پر پورے واقعہ کی اعلیٰ پیمانے پر انکوائری کا حکم اور ذمہ دار افسران کی نشاندہی کرنیکا حکم دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے نے اس حوالے سے ابھی ڈی سی ایل انتظامیہ سے بار بار موقف لینے کی کوشش کی لیکن کوئی بھی ذمہ دار افسر اس اہم معاملہ پر حقائق بتانے پر راضی نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :