پاک سوزوکی نے فوج کیلئے نئی ہیوی بائیک متعارف کرادی،چھ گیر والی ہیوی بائیکس سکیورٹی فورس کے لئے آپریشن میں بہترین معاون ثابت ہوں گی

منگل 22 ستمبر 2015 08:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء) پاک سوزوکی نے افواج پاکستان کیلئے نئی ہیوی بائیک متعارف کروادیں۔ چھ گیر والی ہیوی بائیکس سکیورٹی فورس کے لئے آپریشن میں بہترین معاون ثابت ہوں گی۔پاک سوزوکی کے زیر اہتمام نئے ہیوی بائیک کی رنگا رنگ تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ جس میں جاپان کے سفیر، وفاقی وزیر مملکت بلیغ الرحمان اور آرمی آفیسرز نے شرکت کی۔

ابتدائی طور پر اس ہیوی بائیک " انا زوما" کی قیمت دس لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سکس گیر والے ہیوی بائیک صرف سیفد اور کالے رنگ میں موجود ہیں۔پاک سوزوکی کمپنی کے ایم ڈی نے امید کا اظہار کیا کہ ہیوی بائیک پاک فوج کو آپریشن میں مدد گار ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان پاکستان کی ہر سطح پر مدد کا خواہش مند ہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہے۔ کراچی میں رینجرز کو اختیارات دیے تو کامیابیاں ملی ہیں۔ پاک چین اقتصادی رہداری کا تحفظ ہماری قومی سلامتی پالیسی کا حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ جلد نئے ایٹو موبائل پالیسی لا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :