پارلیمنٹ لاجز کی کینٹین میں گیس چوری پکڑی گئی، ٹھیکیدار نے گیس چوری کر کے گیس کمپنی کو 27 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا

منگل 22 ستمبر 2015 09:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء) پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد کی کنٹین میں گیس چوری کا انکشاف ہوا ہے کنٹین کے ٹھیکیدار نے گیس چوری کر کے گیس کمپنی کو 27 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے۔ اس کا انکشاف آڈٹ حکام نے کیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد گیس کمپنی نے پارلیمنٹ لاجز میں گیس چوری کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کر دی ہیں۔ گیس چوری میں سی ڈی اے کے ڈائریکٹر پارلیمنٹ کا بھی کردار ہے جس کی انکوائری کی جا رہی ہے۔ گیس کمپنی نے ذمہ داروں کو سزا دینے کی بجائے گیس چوروں کے خلاف مقدمات درج کرانے سے بھی گریز کیا ہے جس پر آڈٹ حکام نے شدید اعتراضات کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :