گوادر: نامعلوم افراد کی فائرنگ،شباب ملی کے ضلعی صدر قاضی زبیر جاں بحق،مقتول قاضی زبیر جماعت اسلامی گوادر کے صدر فیض بلوچ کے بھتیجے تھے

منگل 22 ستمبر 2015 08:57

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء)گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ شباب ملی کے ضلعی صدر قاضی زبیر جاں بحق ہوگئے۔ایس ایچ او گوادر خالد حسین نے بتایا کہ شباب ملی کے ضلعی صدر قاضی زبیر اپنی دوکان بند کرکے گھر جارہے تھے کہ ہاشمی وارڈ میں گھر کے سامنے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ، مقتول قاضی زبیر جماعت اسلامی گوادر کے صدر فیض بلوچ کے بھتیجے تھے۔