تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو برین ہیمبرج ہو گیا،دارالحکومت کے نجی ہسپتال میں علاج کرانے کے بعد طبیعت سنبھلنے پر گھر منتقل

منگل 22 ستمبر 2015 08:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو برین ہیمبرج ہو گیا‘ 6 دن تک وفاقی دارالحکومت کے نجی ہسپتال میں علاج کرانے کے بعد طبیعت سنبھلنے پر گھر منتقل ہو گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں عبدالمنان نے میڈیا کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کو برین ہیمبرج ہو چکا ہے جو کہ بڑے افسوس کی بات ہے اسد عمر 6 دن تک اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں علاج کراتا رہا ہے پھر طبیعت سنبھلنے پر انہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے جب اس حوالے سے خبر رساں ادارے نے اسد عمر سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ اس وقت طبیعت بہتر ہے عید کے بعد ایک اور سکین ہو گا تو اس میں صورتحال واضح ہو گی۔