عید الضحیٰ کے بعدموبائل کارڈز پر” ایک اور“ ٹیکس لگائے جانے کا انکشاف،250 روپے یا اس سے زیادہ مالیت والے موبائل فون کارڈز پر ٹیکس لگایا جائے،نیا ٹیکس تقریبا7روپے بتایا جا رہا ہے

منگل 22 ستمبر 2015 08:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء) موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں اور پی ٹی اے کی مشاورت سے 250 روپے یا اس سے زیادہ مالیت والے موبائل فون کارڈز پر”ایک اور“ ٹیکس لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

مختلف قسم کے ٹیکس ڈال کر پہلے ہی صارف کو سو روپے کے بدلے 74 روپے ملتے ہیں اور ہر فون کال پر علیحدہ سے ٹیکس کی کٹوتی ہونے کے بعد صارفین کے پاس صرف 58 روپے بچتے ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹیکس جولائی میں حکومت مخالف تحریک چلائے جانے کے پیش نظر نہیں لگایا گیا تھا تاہم وزارت خزانہ و پی ٹی اے کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ موبائل فون کارڈ پر نیا ٹیکس جو تقریبا7روپے بتایا جا رہا ہے عید الضحیٰ کے بعد لاگو کیا جائے گا جس کے بعد سو روپے کے کارڈ پر صارف کو 68 روپے بیلنس کے طور پر ملیں گے۔