کراچی آپریشن صرف اور صرف دہشتگردوں کے خلاف ہے،وزیراعظم، آپریشن مکمل طورپر سیاسی اتفاق رائے سے جاری کیا ہوا اور اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب

منگل 22 ستمبر 2015 08:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن صرف اور صرف دہشتگردوں کے خلاف ہے،کراچی آپریشن مکمل طورپر سیاسی اتفاق رائے سے جاری کیا ہوا اور اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،وزیراعظم سکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور صدر مملکت ممنون حسین نے سندھ مسلم لیگ(ن) کے عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں پشاور سانحہ بڈھ بیر کے شہداء اور سینیٹر راجہ ظفر الحق کی اہلیہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن سیاسی قیادت کی اتفاق رائے سے شروع کیا گیا،کراچی آپریشن انتہا پسندی اور دہشگردی کے خاتمے تک جاری رہے گا،آپریشن کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں،کراچی آپریشن کے نتائج حاصل ہونے پر مطمئن اور خوش ہیں،عوام نے سکھ کا سانس لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے روزگار کے مسائل اور ملکی معیشت کیلئے ضروری ہیں،حکومت لوڈشیڈنگ،امن وامان جیسے بڑے بڑے مسائل سے نمٹنے پر توجہ دے رہی ہے،حکومت کے سامنے توانائی اور امن وامان کا مسئلہ بڑا سنگین ہے اس کے خلاف لڑنے کا عزم کر رکھا ہے۔وزیراعظم نے پارٹی عہدیداروں کو عوامی رابطے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں عوامی زندگی بہتر بنانے کیلئے تجویز حکومت کو پیش کرے

متعلقہ عنوان :