سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے علی نواز شاہ سمیت دیگر رہنماؤں کی رہا ئی کا حکم دید یا

منگل 22 ستمبر 2015 08:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء ) سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن کے الزام میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ پیپلز پارٹی کے علی نواز شاہ سمیت دیگر رہنماؤں کی 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر تے ہوئے احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرراد دے دیا ہے اور تینوں رہنماؤں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کے روز سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنماء علی نواز شاہ ،امتیاز شاہ اور خادم حسین شاہ کی طرف سے ضمانت کے لیے دائردرخواست کی سماعت ہوئی ہے ،عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پی پی پی رہنماؤں سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے اور 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض علی نواز شاہ کی امیتاز شاہ اور خادم حسین شاہ کی ضمانت بھی منظور کر لی ہے ،پیپلز پارٹی کے تینوں رہنماؤں کو احتساب عدالت نے گزشتہ ہفتے زمین کی خریداری اور فروخت میں خورد برد اور کرپشن کے الزام میں 5سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔

متعلقہ عنوان :