چین اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبو ں میں 62 ارب ڈالرز، مالیت کے معاہدے طے پاگئے

ہفتہ 24 اکتوبر 2015 09:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2015ء) چین اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبو ں میں 62 ارب ڈالرز، مالیت کے معاہدے طے پاگئے، چینی صدر اور برطانوی وزیراعظم کہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چین اور برطانیہ نے تیل، گیس اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں باسٹھ ارب ڈالرز مالیت کے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک ایٹمی پاور پلانٹ پر بھی سمجھوتا طے پا گیا ہے۔

چین اس منصوبے میں نو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔ ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ میں ملاقات کے بعد وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور چینی صدر شی جن پنگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری سمیت اقتصادی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :