خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام،بھارتی گلوکار کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 24 اکتوبر 2015 09:35

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2015ء)پاکستانی فنکاروں کے خلاف زہر آلودبیانات دینیوالے بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹچاریہ کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایف آئی آرر درج ہو گئی۔

(جاری ہے)

ممبئی کے اوشیورا پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ایک تقریب کے دوران ابھیجت نے ان سے بدتمیزی کی۔خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ہجوم بڑھ جانے کی وجہ سے تقریب میں جاری شو دیکھنے اپنی نشست سے کھڑی ہوئیں کہ تقریب کے آرگنائزرابھیجت نے ان سے بد اخلاقی کی، انہوں نے چیخ کر احتجاج ریکارڈ کرایا تو گلوکار نے انہیں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی بھی دی۔

متعلقہ عنوان :