خیبر ایجنسی سے ملحقہ پاک افغان سرحدی علاقے کے قریب افغان علاقے میں امریکی ڈرون حملہ؛ داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والے چھ شدت پسند ہلاک

ہفتہ 24 اکتوبر 2015 09:30

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2015ء) خیبر ایجنسی سے ملحقہ پاک افغان سرحدی علاقے کے قریب افغان علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والے چھ شدت پسند ہلاک ، تین شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز خیبر ایجنسی سے منسلک پاک افغان سرحد کے قریب افغان علاقے نازیان میں ایساف فورسز نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈرون طیارے کی مدد سے دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں چھ شدت پسند ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے ڈرون حملہ شدت پسندوں کے گھر پر کیا گیا جسے ان کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ ہوگیا جبکہ تباہ شدہ ٹھکانیں میں اسلحہ کا ذخیرہ بھی موجود تھا اطلاعات کے مطابق تمام ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے تھا جو متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں

متعلقہ عنوان :