صوابی، مسلح افراد نے ڈیوٹی پر تعینات دو ٹریفک کانسٹیبلان کو قتل کر دیا

ہفتہ 24 اکتوبر 2015 09:24

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2015ء) صوابی کی امن چوک میں دو نامعلوم مسلح افراد نے نماز جمعہ کے بعد ڈیوٹی پر تعینات دو ٹریفک کانسٹیبلان پر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہو گئے جب کہ پولیس موقع پر پہنچتے ہی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کر دی۔ضلع بھر کی ناکہ بندی کر دی اور سرچ آپریشن جاری ہے تفصیلات کے مطابق صوابی کی امن چوک میں دو ٹریفک کانسٹیبلان ہیڈ کانسٹیبل ارشد سکنہ پنجمن اور ایل ایچ سی گوہر زمان سکنہ کالو خان ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ نماز جمعہ کے بعد 2بج کر 40منٹ پر دو نامعلوم افراد نے آکر ان پر پستولوں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ کی آواز سنتے ہی مقامی لوگ اور تھانہ صوابی کی پولیس موقع پر پہنچی لاشوں کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم کے لئے ضلعی ہسپتال صوابی منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دی ۔مقتولین کی نماز جنازہ نماز عصر کے بعد پولیس لائن شاہ منصور میں ادا کی گئی۔ جس میں ڈی پی او صوابی جاوید اقبال سمیت تمام ڈی ایس پیز ، ایس ڈی پیز ، ایس ایچ اوز ، انسپکٹرز ، پولیس آفسران اور اہلکاران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں ان کی لاشیں ان کی آبائی گاؤں کالوخان اور پنجمن دفنانے کے لئے روانہ کر دی گئی۔ پولیس تھانہ صوابی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :