دلتوں کے خلاف وی کے سنگھ کے بیان پر بھارت میں طوفان،عام آدمی پارٹی کا گرفتاری کا مطالبہ، ایف آئی آر بھی درج کروا دی

ہفتہ 24 اکتوبر 2015 09:29

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2015ء )بھارتی سیاستدانوں نے وی کے سنگھ کے متنازعہ بیان پر سخت تنقید شروع کردی۔ عام آدمی پارٹی نے وزیر مملکت اور سابق بھارتی آرمی چیف کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔ عام آدمی پارٹی نے وی کے سنگھ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی۔وی کے سنگھ کو نچلی ذات کو کتا کہنا مہنگا پڑگیا۔ بھارتی سیاستدانوں نے وی کے سنگھ کو متنازعہ بیان دینے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

عام آدمی پارٹی نے وزیر مملکت اور سابق بھارتی آرمی چیف کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

عام آدمی پارٹی نے وی کے سنگھ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی وی کے سنگھ کو بیان دینے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہتے ہیں کہ وی کے سنگھ کو بولنے سے پہلے سوچ لینا چاہیئے۔ بیان دے کر وضاحتیں دینا ٹھیک نہیں۔دوسری جانب یوتھ کانگریس نے بھی وی کے سنگھ کے خلاف شکایت درج کروا دی ہے۔ گزشتہ روز سابق بھارتی آرمی چیف نے فرید آباد میں نچلی ذات کے گھر جلانے کے واقعے میں دو بچوں کی ہلاکت پر کہا تھا کہ کتے کو کوئی پتھر مارے تو حکومت کو ذمہ دار نہیں ٹہرایا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :