فرانس: بس۔ ٹرک تصادم میں 40 ہلاک متعدد زخمی

ہفتہ 24 اکتوبر 2015 09:30

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2015ء) فرانس کے جنوب مغربی شہر میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ جنوب مغربی شہر بورڈو میں مقامی وقت کے مطابق سوا 9 بجے پیش آیا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ واقعے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بس میں لگی آگ بجھائی اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔یورپ ون ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق بس میں زیادہ تر بڑی عمر کے افراد سوار تھے تاہم مسافروں کی تعداد اور ان کی شناخت کے حوالے سے ابھی کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ یہ فرانس میں 1982 کے بعد پیش آنے والا سب سے بڑا روڈ حادثہ ہے۔

متعلقہ عنوان :