افغان طالبان کا قندوز پر قبضہ،مہاجرین کے رضا کارانہ واپسی کا سلسلہ عارضی طور پربند

ہفتہ 24 اکتوبر 2015 09:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2015ء)افغان طالبان کی جانب سے قندوز پر قبضہ کے بعد افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کا سلسلہ عارضی طور پربند ہوگیا ہے تاہم افغانستان کے دیگر شہروں کو افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کا سلسلہ جاری ہے یو این ایچ سی کے زیر اہتمام افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اوررضا کارانہ واپسی کے تحت رواں سال کے دوران 54ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ طالبان کی جانب سے قندوز شہر پر قبضے کے بعد قندوز کے لئے افغان مہاجرین تیار نہیں ہو رہے ہیں اور پشاور سمیت صوبے بھر میں مقیم افغان مہاجرین میں اس سلسلے میں شدیدترین خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔رضا کارانہ واپسی کے علاوہ افغانستان کے شہر قندوز کے لئے دیگر افغان مہاجرین کی واپسی بھی کم ہو گئی ہے

متعلقہ عنوان :