فلسطین؛مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کو چاقوکے وار سے ہلاک کرنے کے بعد سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی جاں بحق

ہفتہ 24 اکتوبر 2015 09:35

بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2015ء) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایک فلسطینی شہری نے مغربی کنارے میں ایک فوجی کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا جس کے بعد اسے گولی مار دی گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی اچانک فلسطینی شہری نے چاقو کے وار کر کے اسے ہلاک کر دیا ۔ جس پر فوج نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی اور وہ جاں بحق ہو گیا ۔ واضح رہے کہ مغربی کنارے میں تشدد کی حالیہ لہر کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فلسطینی اور اسرائیلی شہری مارے جا چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :