ملتان : زیادتی کی ناکام کوشش پرنوجوان نے لڑکی کو آگ لگا دی

ہفتہ 24 اکتوبر 2015 09:24

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2015ء) ملتان میں لڑکی سے زیادتی کی کوشش پر ناکامی پر نوجوان نے لڑکی پر ڈیزل چھڑک کر اسے آگ لگا دی اور خود فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ ملتان کی نواحی بستی ملوک میں پیش آیا جہاں 20 سالہ لڑکی اپنے گھر کے قریبی کھیتوں میں جا رہی تھی کہ ملزم لطیف نے اس سے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ناکامی پر لطیف نے اس پر ڈیزل ڈال کر اس پر آگ لگا دی اور خود فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ بستی ملوک کے مطابق وہ واقعہ کا مقدمہ درج کر رہی ہے تا کہ ملزم کو گرفتار کیا جا سکے۔ دوسری جانب متاثرہ لڑکی کو نشتر اسپتال تشویشناک حالت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کا جسم 50 فیصد جھلس چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :