جنوبی وزیرستان ،گومل زام ڈیم میں کام کرنے والے 22مزدو راغواء ،ایک مزدوراغواء کاروں کے چنگل سے جان چھڑاکرپولیٹیکل انتظامیہ کے پاس پہنچ گیا،دیگر کی تلاش شروع

ہفتہ 24 اکتوبر 2015 09:14

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2015ء)جنوبی وزیرستان کے علاقے نیلوکچ سے گومل زام ڈیم میں کام کرنے والے 22مزدوروں کواغواء کرلیاگیا،ایک مزدوراغواء کاروں کے چنگل سے جان چھڑاکرپولیٹیکل انتظامیہ کے پاس پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے نیلوکچ میں گومل زیم ڈیم میں کام کرنے والے مزدوراپنے گھروں کوجارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افرادنے انہیں اغواء کرلیااورنامعلوم مقام کی جانب لے گئے ان مزدوروں میں سے ایک مزدورنے اغواء کاروں کے چنگل سے اپنی جان چھڑائی اوربھاگ کرپولیٹیکل انتظامیہ کے پاس پہنچ گیااورانتظامیہ کومزدوروں کے اغواء سے متعلق آگاہ کیاجس کے بعدفورسزنے اغواء کاروں کی تلاش اورمغویوں کی رہائی کیلئے کوششیں شروع کردیں

متعلقہ عنوان :