بلدیاتی الیکشن ، رائے ونڈ میں تحریک انصاف کا مرکزی جلسہ کل ہوگا،چودھری سرور،علیم خاں اور اسلم اقبال خطاب کریں گے

ہفتہ 24 اکتوبر 2015 09:19

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2015ء) بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں حلقہ رائے ونڈ میں تحریک انصاف کا مرکزی جلسہ کل اتوار کو ہوگا جس میں آرگنائزر پنجاب چودھری محمد سرور اور مرکزی رہنماء علیم خاں اور اسلم اقبال خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے صوبائی قائدین سردار کامل عمر اور چودھری خالد گجر نے بتایا کہ چودھری محمد سرور اس روز پورے حلقہ کا دورہ کررہے ہیں مختلف جگہوں پر ریلیاں نکالی جائیں گی جو کہ تمام مرکزی جلسہ گاہ کیسا منٹو گراؤنڈ میں 6بجے بہت بڑے جلسہ میں شامل ہوں گی۔جلسہ کی تیاری کے سلسلہ کارکنوں کو ہدایات کی گئیں ۔ میڈیا اورکارکنوں کوجلسہ کی اطلاع جمعہ رات دس بجے مرکزی دفتر امیدوار چیئرمین عاصم خاں میں دی گئی ۔