ایمپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار،ڈوپلیسی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد

ہفتہ 24 اکتوبر 2015 09:08

چنائی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2015ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایمپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرنے پر جنوبی افریقن بلے باز فاف ڈوپلیسی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں یہ واقع پروٹیز اننگز کے 15 ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب ڈوپلیسی اکثر پٹیل کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے تو انہوں نے ایمپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا۔

آن فیلڈ ایمپائرز نے میچ ریفری سے واقع کی شکایت کی تو آئی سی سی نے ڈوپلیسی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔ واضح رہے کہ اس میچ میں بھارتی ٹیم 35 رنز سے فتح یاب رہی تھی۔