امریکہ، صدارت میں آگیا تو امریکا کی مساجد بند کروا دوں گا، صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ

ہفتہ 24 اکتوبر 2015 09:29

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2015ء ) امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اسلام مخالف بیان دے دیا۔ کہتے ہیں کہ صدارت میں آگیا تو امریکا کی مساجد بند کروا دوں گا۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے داعش کے خلاف اپنی ممکنہ حکمت عملی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں اگر صدر بن گیا تو مساجد بند کروا دوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ داعش کی صفوں میں بھرتی ہونے والے امریکیوں کی شہریت منسوخ کر دی جائے گی۔ امریکی مسلمانوں اور اعتدال پسندوں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔چند روز قبل اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پناہ گزینوں کی امریکا میں آمد روکنے کے لیے میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے اور امریکہ میں مسلمان صدر ہونے کی مخالفت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :