جرمنی میں فیس بک کے دفتر پر حملہ،شرپسند عناصر نے عمارت کے داخلی دروازے کونقصان پہنچایا، شیشے توڑکر دیوار پر پینٹ سے ‘فیس بک ناپسندیدہ’ لکھ دیا

بدھ 16 دسمبر 2015 10:10

ہیمبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2015ء) جرمنی کے شمالی شہرہیمبرگ میں شرپسند عناصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے دفتر پر حملہ کرکے عمارت کے داخلی دروازے کونقصان پہنچایا، شیشے توڑدیے جبکہ ایک دیوار پر پینٹ سے ‘فیس بک ناپسندیدہ’ لکھ دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کاکہنا ہے کہ سیاہ کپڑوں میں ملبوس 15 سے 20 افراد نے رات گئے دفتر پرحملہ کیا، جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے جب کہ فیس بک انتظامیہ، واقعے پر تبصرے سے گریز کررہی ہے۔واضح رہے کہ نسلی بنیاد پر نفرت انگیز پوسٹس اورمواد کوہٹانے میں ناکامی پرفیس بک کے یورپی سربراہ پہلے ہی جرمنی میں زیر تفتیش ہیں۔

متعلقہ عنوان :