سندھ میں گورنرراج سوال ہی پیدانہیں ہوتا،مسلم لیگ ن جمہوری اداروں کومضبوط کرنے پریقین رکھتی ہے،وفاقی وزیر راناتنویر

بدھ 16 دسمبر 2015 09:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2015ء)وفاقی وزیردفاعی پیداوارراناتنویرنے کہاہے کہ سندھ میں گورنرراج لگانے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،مسلم لیگ ن جمہوری اداروں کومضبوط کرنے پریقین رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حالات خراب ہونے کی نوبت نہیں آئے گی ،معاملات ٹھیک ہوجائیں گے ۔گورنرراج نہیں لگایاجائیگا،وفا ق کے پاس اس کے علاوہ کئی آئینی آپشن موجودہین ،سندھ کسی غیرآئینی آپشن کااستعمال نہیں کریں گے ،جوآپشن ہوگاآئینی ہوگا،خورشیدشاہ ہمیشہ زیادتی کرتے ہیں وزیرداخلہ نے متوازن بیان دیاتھا

متعلقہ عنوان :