ہمیں پاکستان میں جو عزت دی گئی وہ زندگی بھر نہیں بھول سکتے،شیو پرتاب بجاج ، میں اپنی عبادت گاہوں کی حفاظت اور تزئین و آرائش پر حکومت پاکستان اور چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاروق کا خصوصی شکر گزار ہوں، ہماری ایسی مہمان نوازی کی جسکا شکریہ لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتا،یہ پاک دھرتی ہمارے لیے بہت مقدم ہے ، میری خواہش ہے کہ پاک بھارت تعلقات اس قدر مضبوط ہوں کہ ویزہ کی پا بندیاں ختم ہو جائیں اور ہم آزادانہ یہاں آجا سکیں، ھارت سے آئے ہندو یاتریوں کے لیڈر کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 دسمبر 2015 09:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2015ء) بھارت سے آئے ہندو یاتریوں کے لیڈرشیو پرتاب بجاج نے کہا ہے کہ ہمیں یہاں پر جو عزت دی گئی وہ ہم زندگی بھر نہیں بھول سکتے میں اپنی عبادت گاہوں کی حفاظت اور تزئین و آرائش پر حکومت پاکستان اور چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاروق کا خصوصی شکر گزار ہوں انہوں نے ہماری ایسی مہمان نوازی کی جسکا شکریہ لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتایہ پاک دھرتی ہمارے لیے بہت مقدم ہے اور میری خواہش ہے کہ پاک بھارت تعلقات اس قدر مضبوط ہوں کہ ویزہ کی پا بندیاں ختم ہو جائیں اور ہم آزادانہ یہاں آجا سکیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے متروکہ وقف بورڈ کے چیئرمین محمد صدیق الفاروق کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر یاتریوں کے اعزاز میں دیے گئے ڈنر کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ ہم یہاں پر ملنے والی عزت افزائی اور مذہبی آزادی کی تعریفیں اپنے وطن جا کر بھی ضرور کریں گے اور وہاں پر مقیم مسلمانوں کے ساتھ بھائی چارے کے رشتے کو مزید مضبوط بنائیں گے ،چیئرمین بورڈ صدیق الفاورق نے کہا کہ اقلیتوں کی خدمت میرا فرض ہے پاک بھارت کشیدگی کم ہو گی تو بہتر رویے اور سوچ بھی تبدیل ہو گی ،وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی مدبرانہ سوچ اور حکمت عملی سے خطے میں خوش آئیندتبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جسکا فائدہ براہ راست عوام کو حاصل ہو گا ،انہوں نے کہا کہ مندروں کی تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائش کا کا م جار ی ہے کٹاس راج مندر میں یاتریوں کی رہائش کے لیے 30کمروں پر مشتمل خوبصورت رہائشی کمپلیکس کی تعمیر پر کام ہو رہا ہے جبکہ اسے مزید خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کے اقدامات اور کام ہو رہے ہیں پردھان سردار شام سنگھ نے کہا کہ ہمارے گوروبا با گور نانک جی نے پیارو محبت کا سبق دی ہے اور اسی درس کے ناتے مسلمان اور ہندو ہمارے بھائی ہیں ،پاکستان امن کی دھرتی ہے اور یہاں پر ہندو سکھ اور دیگر اقلیتوں اپنی مرضی سے آزاد زندگی گزار رہے ہیں ،ہندو یاتریوں کے ڈپٹی پارٹی لیڈر ستیش کمار نے کہا کہ چیئرمین بورڈ نے ہمارے سالوں کے کام دنوں میں کر کے ہمارے دلوں میں جگہ بنا لی ہے اور ہماری سوچ سے بڑھ کر انتظامات کیے گئے ۔

(جاری ہے)

جس سے پاک بھارت دوستانہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔اس موقع پر پاک بھارت دوستی زندہ باد کے نعرے بلند کیے گئے تقریب میں سیکرٹری بورڈ اکرام الحق ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،ڈپٹی سیکرٹری عمران خان ،ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس ،ہندو رہنماء ڈاکٹر منور چاندسمیت دیگر اقلیتی رہنما ء اور سینئر کالم نگار صحافیوں اور دانشور حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب میں کلچرل پرو گرام اور دونوں ملکوں کے معروف گیت اور ترانے بھی پیش کیے گئے ۔ہندو یاتری آج اپنی یاتری مکمل کرنے کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے واپس چلے جائیں گے جہاں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق انہیں الوداع کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :