وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، تعلیمی ادارے 28 دسمبرسے 3 جنوری 2016 تک بند رہیں گے

بدھ 16 دسمبر 2015 09:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2015ء) وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آباد نے وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

وفاقی نظامت تعلیمات کے نوٹیفکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 28 دسمبرسے 3 جنوری 2016 تک بند رہیں گے۔ 4 جنوری بروز پیر سے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔ 24 دسمبر کو ربیع الاول ‘ 25 دسمبر کو قائداعظم ڈے اور کرسمس ڈے اور 26 اور 27 دسمبر ہفتہ وار تعطیلات ساتھ ملنے کے باعث تعلیمی ادارے مجموعی طو رپر گیارہ دن بند رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :