پیپلزپارٹی معافی مانگتی ہے ہم نے کرپٹ حکومت کوگزشتہ سال ستمبرمیں بچایا،اعتزازاحسن

بدھ 16 دسمبر 2015 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹرچوہدری اعتزازاحسن نے حکومتی اراکین کوسینٹ میں دوران خطاب آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی معافی مانگتی ہے کہ ہم نے کرپٹ حکومت کوگزشتہ سال ستمبرمیں بچایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیردفاع تو نیلی آنکھوں والے بچے تھے اس لئے آئی ایس آئی چیف کے خلاف بیان پرفارغ نہیں ہوئے ،تاہم مشاہداللہ اسی بیان پرفارغ کردیئے گئے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت نے اپوزیشن اورائیرلائن کے دباوٴکے تحت مشاہداللہ نے یہ بیان دیدیاہے کہ نہ ہی پی آئی اے کی نجکاری ہورہی ہے اورنہ ہی کوئی ملازم نکالاجائے گااوراس یقین دہانی پرہم مشاہداللہ کے مشکورہیں۔