تحریک انصاف آزاد کشمیر کے ہاتھوں پیپلز پارٹی کی 8 اہم وکٹیں گرنے کا خطرہ ، 8 وزراء اور ممبران اسمبلی کے برسٹر سلطان محمود چوہدری سے رابط شروع شروع

بدھ 16 دسمبر 2015 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2015ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے ہاتھوں پیپلز پارٹی کی 8 اہم وکٹیں گرنے کا خطرہ ، 8 وزرا اور ممبران اسمبلی نے تحریک انصاف میں جانے کی برسٹر سلطان محمود چوہدری سے رابطے کرنا شروع کر دئے۔

(جاری ہے)

وزراء میں وزیر قانون آزاد کشمیر اظہر گیلانی، عبد السلام بٹ، ڈپٹی اسپیکر شاہین کوثر ڈار، ماجد خان ، وزیر صحت سردار قمر الزمان ، بازل نقوی، فیصل ممتاز راٹھور اور اکبر ابراہیم شامل ہیں ۔

ذرائع کے مطابق یہ ممبران الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے کے فورا بعد استعفی دیکر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ ان کے پیپلز پارٹی چھوڑنے کے بعد تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط و مستحکم ہو جائے گی اور آئندہ انتخابات میں وہ ایک مضبوط پوزیشن حاصل کرنے کی حالت میں ہو گی۔