اسلام آباد،ضلعی عدالت نے پیرپگاڑا کے پوتے کو18سال بعد حدودکیس سے بری کردیا

بدھ 16 دسمبر 2015 09:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2015ء)اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے پیرپگاڑا کے پوتے کو18سال بعد حدودکیس سے بری کردیا ہے۔منگل کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن نے حدود کیس کے ملزم پیر راشد حسین راشدی کے مقدمے کی سماعت کی،سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے کی مدعیہ کئی سالوں سے عدالت میں پیش نہیں ہوئی اور میرے مؤکل کے خلاف تمام گواہان کے بیانات میں تضاد ہے،پولیس نے مدعیہ کے 164کے بیانات بھی قلمبند کئے جس میں مدعیہ نے ملزم کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا اور پولیس مدعیہ پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ پیر راشد الراشدی کو نامزد کرے،عدالت نے ملزم پیرراشد حسین راشدی کے وکیل کے مؤقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے گواہان کے متضاد بیانات اور مدعیہ کی عدم حاضری کو پیش نظر رکھتے ہوئے پیر راشد حسین رشدی کو 18سال بعد مقدمے سے باعزت بری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پیر راشد حسین راشدی جو کہ پیر پگاڑا کے پوتے ہیں کے خلاف 1997ء میں تھانہ سیکرٹریٹ میں حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :