نیب نے 179 مقدمات کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کی ہیں،دانیال عزیز ، 98 فیصد مقدمات میں بیورو کریٹس ‘ سابق آرمی افسران اور بزنس مین شامل ہیں،جن لوگوں کی تنخواہیں تیس ہزار سے روپے ہے ان کے پاس چھ کروڑ روپے کے مکانات کہاں سے آئے؟ سیاستدانوں کو پکڑنا آسان ہے بیورو کریٹس کو پکر کر دکھائیں،لیگی ایم این اے

بدھ 16 دسمبر 2015 09:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنماء دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نیب نے 179 مقدمات کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیس کی ہیں جن میں 98 فیصد مقدمات میں بیورو کریٹس ‘ سابق آرمی افسران اور بزنس مین شامل ہیں۔ 1083 ارب روپے کے معاملات میں 2 یا ایک فیصد سیاستدانوں کی بات کی گئی ہے وہ بھی پانچ سے چھ افراد بنتے ہیں باقی لوگوں کے خلاف عدالتوں میں مقدمات ہیں تو ان کو کیون نہیں پکڑا جاتا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دانیال عزیز نے کہا کہ جن لوگوں کی تنخواہیں تیس ہزار سے روپے ہے ان کے پاس چھ کروڑ روپے کے مکانات کہاں سے آئے؟ سیاستدانوں کو پکڑنا آسان ہے بیورو کریٹس کو پکر کر دکھائیں۔ آپ 230 بلین روپے کی بات کررہے ہیں ہم کہتے ہیں ان کو چھوڑ کر آپ چار سو ارب روپے پکڑ یں 156 مقدمات وفاق کو بھجوائے گئے جن میں سے صرف چھ مقدمات پراسس ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ رینجرز پرسنل ہونے کی بجائے اپنے اہداف پر نظر رکھے اور کارروائی کرے۔

متعلقہ عنوان :