ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کو ہائیکورٹ میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا،چیف الیکشن کمشنر

بدھ 16 دسمبر 2015 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2015ء ) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو ہائی کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا ہے ووکلا عدالت جانے سے قبل عوامی نمائندیگی ایکٹ کا مطالعہ کریں، الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربرا ہی میں منعقد ہوا اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے ریماکس دیتے ہوئے کہاکہ عوامی نمائندگی ایکٹ میں واضح لکھا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو ہائی کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جا سکتاہے آر او ڈی آر کی خط و کتابت اور رابطوں کو بھی اب ہائی کورٹ میں چیلینج کیا جانے لگا انہوں نے وکلا کو تنبیہ کی کہ ہائی کورٹ جانے سے قبل عوامی نمائندگی ایکٹ کو کم از کم ایک بار پڑھ لیا کریں۔

(جاری ہے)

وکلا درست ہیں غلطی صرف الیکشن کمیشن ہی کرتا ہے الیکشن کمیشن نے خانیوال میں ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں آر او ،ڈی آر او کے فیصلے سے متعلق درخواست کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی