لاہور، پی ایس ایل کے ”لوگو“ کی تقریب رونما ئی، آج کا دن پاکستان کرکٹ اور پاکستانیوں کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے، نجم سیٹھی ، پاکستان سپر لیگ کو کامیاب بنانے کے لئے پاکستان کے لیڈنگ پارٹرنز نے پی ایس ایل کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ دیئے ہیں، پہلی پی ایس ایل لیگ کی کامیابی کے بعد آئندہ برس ہونیوالی پی ایس ایل کی افتتامی اور اختتاحی تقریب یا پھر پورا ایونٹ پاکستان میں لانا ہماری اولین ترجیح ہوگا، چیئرمین ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کا خطاب

بدھ 16 دسمبر 2015 09:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2015ء) چیئرمین ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان کرکٹ اور پاکستانیوں کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان سپر لیگ کو کامیاب بنانے کے لئے پاکستان کے لیڈنگ پارٹرنز نے پی ایس ایل کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ دیئے ہیں۔ پہلی پی ایس ایل لیگ کی کامیابی کے بعد آئندہ برس ہونیوالی پی ایس ایل کی افتتامی اور اختتاحی تقریب یا پھر پورا ایونٹ پاکستان میں لانا ہماری اولین ترجیح ہوگا۔

یہ بات انہوں نے گذشتہ روز یہاں پی ایس ایل کے ”لوگو“ کی تقریب رونما ئی کے موقعہ پر کیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک گرینڈ ایونٹ ہوگا اور اس وقت میں بہت خوش ہوں کہ ایک میگا ایونٹ ہونے جارہا ہے۔ اس سے پاکستان، پاکستانیوں اور پاکستان کرکٹ کو بہت تقویت پہنچے گی۔

(جاری ہے)

اس خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہماری مارکیٹنگ ٹیم کے سربراہ نوید اصغر مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے پی ایس ایل کے ایک ایسا سپانسر ڈھونڈا جن کی ملک کی اکنامی میں بہت بڑا ہاتھ ہے اس کے ساتھ ہی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی دنیا بھر میں کرچکے ہیں اس سے مراد حبیب نک کی ہے۔

جس نے کرکٹ کے فروغ کے لئے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا۔ نجم سیٹھی نے گڈول ایمبسڈ رمیز راجہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ چیئرمین پی ایس ایل گورننگ کونسل نے کہا کہ ان کی ٹیم نے دوسال تک دن رات سخت سے کام کیا اور آج جبکہ ایونٹ کو حتمی شکل دی جارہی ہے تو چیف ایگزیکٹو آفیسر پی سی بی سلیمان احمد اور ان کے رفقاء نے جو پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کے لیے شب روز محنت کی ہے وہ اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ لوگ پی ایس ایل کو دیوا نے کا خواب سمجھتے تھے میرے نزدیک اگر آپ کی تیت بھیگ ہے اور کچھ کرنے کا عزم تو کوئی کام ناممکن نہیں ہوتا۔ اس موقع پر مارکیٹنگ کے سربراہ نوید اصغر نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ بہت زیادہ سنسی خیر ایونٹ ہوتا ہے جس سے کرکٹ کے دلدادہ بہت محفوظ ہوتے ہیں۔ اس میگا ایونٹ سے پاکستان کی کرکٹ میں نئی روم جاگے گی اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

گڈول ایمبسیڈر امیز راجہ نے کہا کہ میں پی ایس ایل کے انعقاد پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس سے پاکستان کرکٹ پھر سے بحال ہوگی اور آگے بڑھنے کے خواب دیکھنے والے نوجوانوں کے لیے ایک بہترین موقع ہوگا کہ وہ اپنے جوہر دکھائیں۔ اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کا سوہا منوائیں۔ رمیز راجہ نے فرنچائز اونرز اور پی ایس ایل کی ٹیم اور پی سی بی ایک ہی لقمے پر کھڑے ہیں اور پاکستان کرکٹ کو دوبارہ بحال کرنے میں کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں بہت پوٹشنل موجود ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ مجھے قومی امید ہے کہ پی ایس ایل ایونٹ پاکستان کرکٹ کے لیے سپورننگ ایونٹ ہوگا۔