مودی ڈرپوک اور نفسیاتی مریض ہیں ، اروند کیچروال ، مودی جب سیاسی طور پر میرا مقابلہ نہیں کرسکے تو انتقاماً میرے دفتر پر چھاپہ مروایا ، دہلی وزیرا علیٰ ،چھاپہ کیجروال کے پرنسپل سیکرٹری راجندرا کمار کے دفتر اور گھر پر مارا گیا تھا، سی بی آئی

بدھ 16 دسمبر 2015 10:07

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2015ء) دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے دفتر پر وفاقی تفتیش کاروں نے چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

، کیجروال نے وزیراعظم نریندر مودی پر ان کی انتظامیہ کے خلاف سیاسی انتقام کا بھی الزام لگایا ہیعام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجروال نے اپنے ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر لکھا، "سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے میرے دفتر پر چھاپہ مارا ہے".ان کا مزید کہنا تھا، "جب مودی سیاسی طور پر میرا مقابلہ نہیں کرسکے تو انھوں نے اپنی بزدلی دکھائی۔

مودی ایک ڈرپوک اور نفسیاتی مریض ہیں".دوسری جانب سی بی آئی نے کیجری وال کے اس بیان کی تردید کردی.ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سی بی آئی کا کہنا ہے کہ چھاپہ دراصل کیجروال کے پرنسپل سیکریٹری راجندرا کمار کے دفتر اور گھر پر مارا گیا تھا۔اروند کیجری وال اور نریندر مودی ایک دوسرے کے حریف ہیں اور گذشتہ برس ہونے والے عام انتخابات میں دونوں وارانسی کے حلقے سے ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑے ہوئے۔