فلسطینی نوجوان کا اسرائیلی فورسز پر فدائی حملہ،12 زخمی ،اسرائیلی فورسز کی جوابی کارروائی میں نوجوان شہید

بدھ 16 دسمبر 2015 10:07

بیت القدس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2015ء)فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان کے فدائی حملے میں کم سے کم 12 صہیونی زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حملہ آور بھی شہید ہوگیا،اسرائیل کے عبرانی نیوزویب پورٹل”وللا“ کی رپورٹ کے مطابق مغربی بیت المقدس کے ایک فلسطینی نوجوان نے مرکزی بس اسٹیشن کے قریب ایک پل پر اپنی گاڑی سے متعدد یہودیوں کو کچلنے کیبعد انہیں چاقووٴں سے بھی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم 12 صہیونی زخمی ہوئے ہوگئے بعد ازاں اسرائیل کی جوابی کارروائی میں حملہ آور نوجوان شہید ہوگیا ،رپورٹ کے مطابق زخمی اسرائیلی فوجیوں کوسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے بھی ایک فلسطینی نوجوان کی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ وزارت صحت نے شہید فلسطینی کی شناخت عبدالمحسن حسونہ کے نام سے کی ہے جس کی عمر 21سال ہے اور اس کا تعلق حنینا سے ہے۔

متعلقہ عنوان :