راولپنڈی،پاکستان کا زمین سے زمین پر مارکرنے والے شاہین1A میزائل کا کامیاب تجربہ ،میزائل 900کلومیٹر تک مختلف وارہیڈ کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

بدھ 16 دسمبر 2015 10:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2015ء)پاکستان نے زمین سے زمین پر مارکرنے والے شاہین1A میزائل کا کامیاب تجربہ کیاہے۔ جو کہ 900کلومیٹر تک مختلف قسم کے وارہیڈ کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تجربے کا مقصد اس میزائل کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیناتھا۔ سٹریٹیجک پلانز ڈویژن اورسٹریٹیجک فورسز کے سینئر افسران اورسٹریٹیجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے اس کامیاب تجربے کا مظاہرہ دیکھا۔

میزائل کا حدف بحیرہ عرب میں تھا ۔شاہین 1A میزائل کے کامیاب فائر کے موقع پر ڈائریکٹر جنر ل سٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے تمام سائنسدانوں اور انجینئرزکی لگن، قابلیت اور تکنیکی مہارت کی سراہتے ہوئے اس تجربہ کو پاکستانی دفاع کی طرف ایک اور اہم سنگ میل قرار دیا۔

(جاری ہے)

شاہین 1Aمیزائل اپنے جدید اور انتہائی اعلی کار کردگی کے حامل گائیڈنس سسٹم کے باعث ایک انتہائی موئثر و کارگر ویپن سسٹم ہے ۔

انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ پاکستان کی سٹریٹیجک صلاحیت کی بنیاد علاقے میں باہمی امن و بقاء اور Credible Minimum Deterrence کے فروغ کے لیے ہے۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ پاکستان باہمی امن کے ساتھ اپنی بقاء کا خواہاں ہے۔آج کے کامیاب تجربے کو صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان نے سراہتے ہوئے تما م سائنسدانوں اور انجینئرزکو ایک اور سنگ میل کے حصول پر مبارکباد پیش کی ہے

متعلقہ عنوان :