رشی کپور بھتیجی کرینا کے حق میں میدان میں آگئے

صرف والدین کو ہی اپنے بچوں کا نام رکھنے کا حق حاصل ہے، رشی کپور

ہفتہ 31 دسمبر 2016 11:06

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31دسمبر۔2016ء ) سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے کا نام تیمور رکھے جانے پر تنازع کھڑا کرنے والوں کو رشی کپور نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

(جاری ہے)

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان نے دنیا میں ا?تے ہی شہ سرخیوں میں جگہ بنالی اور چند ہی دنوں میں کافی شہرت بھی حاصل کرلی، سیف اور کرینہ کی جانب سے بیٹے کا نام تیمور علی خان رکھے جانے پر ایک نیا تنازع کھڑاہوگیا تھا اور سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانا بنایا گیا تاہم اب کرینہ کے انکل رشی کپور میں اپنے نواسے کے دفاع میں بول پڑے اور تیمور کے نام پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

رشی کپور کا سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ والدین اپنی اولاد کا نام جو بھی رکھیں لیکن پتہ نہیں کیوں لوگوں کو اس سے تکلیف ہوتی ہے، برائے مہربانی آپ نے کام سے کام رکھیں آپ کا اس سے کوئی تعلق نہیں، یہ ماں باپ کی مرضی اور اس طرح کے نام دنیا بھر میں عام ہیں لہذا تم اپنا کام کرو تم کو کیا تکلیف ہے۔