فیصل آباد: پاگل پن کا دورہ پڑنے پر ماں نے کم سن بیٹے کو چھری سے ذبح کردیا

چند سال قبل بھی ملزمہ نے گلا دبا کر اپنی بیٹی کو ہلاک کردیا تھا

ہفتہ 31 دسمبر 2016 10:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31دسمبر۔2016ء) پاگل پن کا دورہ پڑنے پر ماں نے کم سن بیٹے کو چھری سے ذبح کردیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے نواحی سلطان سکس سیون ج ب کے رہائشی محمد اکرم کی بیوی کا گزشتہ کئی سالوں سے دماغی توازن ٹھیک نہ تھا چند سال قبل بھی اکرم کی بیوی نے گلا دبا کر اپنی بیٹی کو ہلاک کردیا تھا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اکرم کی اہلیہ زبیدہ کا باقاعدہ علاج کروایا گیا جس سے وہ نارمل ہوگئی مگر گزشتہ روز اچانک اسے دوبارہ پاگل پن کا دورہ پڑا جس پر ملزمہ نے اپنے چھوٹے بیٹے انور جو کہ سو رہا تھا اس کو تیز دھار چھری سے گلا کاٹ کر اسے موت کی نیند سلا دیا۔