ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے بچی پر مبینہ تشدد کیس کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

ہفتہ 31 دسمبر 2016 10:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31دسمبر۔2016ء) ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے بچی پر مبینہ تشدد کیس کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

میڈیکل لیگل رپورٹ کے مطابق بچی نے ایس ایچ ا و تھانہ آئی نائن اور تفتیشی آفیسر کی موجودگی میں ڈاکٹرز کو بیان دیا ہے کہ میں سیڑھیوں سے گری اور غلطی سے چولھا تیز ہو گیا جس کے باعث میراہاتھ جل گیا ،میڈیکل لیگل رپورٹ میں بچی کی دائیں آنکھ کے نیچے اور اوپر کے حصے میں زخم اور خون جمنے کے باعث کالا نشان ہے جبکہ بائیں ہاتھ کے اوپر کے حصے پر کافی نمایاں جلن اور خراش کے نشان موجود ہیں ،رپورٹ کے مطابق 337 اے 1 اور 337 ایف 1 کی دفعات لگائی جاسکتی ہیں۔