ٹوبہ ٹیک سنگھ ، زہریلی شراب پینے والا ایک اور شخص ہسپتال میں دم توڑگیا ، ہلاکتوں کی تعداد44ہوگئی

ہفتہ 31 دسمبر 2016 10:39

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31دسمبر۔2016ء)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے والا ایک اور شخص ہسپتال میں دم توڑگیا ، زہریلی شراب سے ہلاکتوں کی تعداد44ہوگئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا، مرنے والا عدیل مسیح زہریلی شراب کے مقدمے میں مرکزی ملزم تھا ۔ زہریلی شراب سے ہلاکتوں کی تعداد44ہوگئی ۔