عمران خان کے دورہ کراچی کا دوسرا روز بھی بھاگم بھاگ رہا

کبھی ایک جگہ پہنچتے تو کبھی دوسری جگہ، عمران خان کے تیز تر دوروں نے انہیں سپر ہٹ ثابت کر دیا

ہفتہ 31 دسمبر 2016 10:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31دسمبر۔2016ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دورہ کراچی کا دوسرا روز بھی بھاگم بھاگ رہا، کبھی ایک جگہ پہنچتے تو کبھی دوسری جگہ، عمران خان کے تیز تر دوروں نے انہیں سپر ہٹ ثابت کر دیا۔ شہر قائد کے دورے پر آئے ہوئے تحریک انصاف کے سپر فٹ سربراہ عمران خان کا یہی مقصد رہا کہ آج سارا کام نمٹا دیا جائے لہٰذا دورے کے دوسرے روز وہ کسی پل نہ ٹھہرے۔

کپتان دوست کی رہائشگاہ سے نکلے اور انصاف ہاوٴس میں کراچی ڈویژن کی کیبنٹ سے میٹنگ کی۔

(جاری ہے)

یہاں سے نکلے اور نجی ٹی وی کو انٹرویو دینے کے لئے پہنچے۔ یہاں سے فارغ ہوئے تو سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور ذوالفقار مرزا سے والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ پھر بھوک نے ستایا تو ڈیفنس کے نجی ریسٹورنٹ پہنچ گئے اور چائنیز اور سی فوڈ پر ہاتھ صاف کیا۔کھانا کھا کر فارغ ہوئے تو پھر انصاف ہاوٴس پہنچ گئے جہاں وکلاء رہنماوٴں سے ملاقات کی۔ کراچی بار کے وکلاء سے ملاقات کے بعد عمران خان پھر نکل پڑے لانڈھی کی جانب جہاں ممبر سازی کیمپ ان کا منتظر تھا۔ لانڈھی نمبر 4 میں ممبر سازی کیمپ کا افتتاح کیا اور پھر ایک پریس کانفرنس بھی کر ڈالی۔

متعلقہ عنوان :