ایبٹ آباد: ٹریفک کا المناک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

مرنے والوں میں دو معصوم بچے بھی شامل بدقسمت خاندان گھر کے سربراہ کو پوارا خاندان راولپنڈی اےئر پورٹ سے لینے جا رہے تھے

ہفتہ 31 دسمبر 2016 10:46

ایبٹ آباد(ٓاُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31دسمبر۔2016ء)بالڈھیر کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گے مرنے والوں میں دو معصوم بچے بھی شامل بدقسمت خاندان گھر کے سربراہ کو پوارا خاندان راولپنڈی اےئر پورٹ سے لینے جا رہے تھے لاشیں پوسٹ مارٹم کے کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دی گئیں جوکہ آبائی علاقہ کو روانہ ہو گے ہیں ہسپتال میں عوام جا جم غفیر آمڈ آیا غمگین مناظر سے شہری آبدیدہ ہو گے تھے ضلع بھر کی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکر دی گئی تھی پولیس نے گاڑیاں قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نتھیا گلی سے اسلام آباد جانے والے کیری ڈبہ وین RIA-207 کو پنڈی سے مانسہرہ جانے والے تیز رفتارمسافر بس نے بالڈھیر کے قریب کچل دیا جس کے نتیجے میں وین میں سوار ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گے جاں بحق ہونے والوں میں عابدہ بی بی زوجہ عابد خان زبیر ولد تبریز ، نسیم بی بی زوجہ اورنگزیب ، ضیاء الرحمان ولد اورنگزیب ، ایاز ولد گل فراز سمیت دو نامعلوم شامل ہیں بدقسمت خاندان اپنے گھر کے سربراہ سجادکو لینے پنڈی اےئر پورٹ جا رہے تھے جوکہ مسقط سے واپس آ رہا تھا مسافر کوچ نLRF-5353نے وین RIA-207کو اس وقت کچل دیا جب وہ ہری پور کے قریب سے گزر رہی تھی جاں بحق ہونے والوں میں گھر کے سربراہ سجاد ولد اورنگزیب کی بیوی بیٹی دو بیٹے بھابھی بھائی بھتیجے شامل ہیں سجاد جب اےئر پورٹ سے ہری پور ہسپتال پہنچا تو خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ دھاڑیں مار مار کے رو رہا تھا حادثہ اطلاع ملتے ہی عوم کا ایک جم غفیرہسپتال میں آمڈ آیا لوگ دھاڑیں مار مار کے رو رہے تھے بدقسمت خاندان کا تعلق نتھیا گلی کے گاؤں کلچھ سے ہے ایک ہی خاندان کی سات افراد کی ہلاکت پر ان کے آبائی گاؤں میں کہرام مچ گیا مساجد میں اعلان بھی کروائے گے حادثہ کی اطلاع کے بعد ضلع بھر کی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی تمام عملے ڈاکٹروں کو طلب کر لیا گیا ریسیکیو ایدھی سمیت دیگر ایمولینس جائے حادثہ کی طرف روانہ ہویں اور زخمیوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جائے حادثہ پر مقامی افرادنے زخمیوں لاشوں کو گاڑی سے نکاتے رہے پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق حادثہ مسافر بس کے ڈرائیور غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے ریسکیو ایدھی سمیت دیگر امدادی اداروں نے لاشوں کو ہری پور ویمن اینڈ چلڈرن منتقل کیا ہے جہا ں سے پانچ زخمیوں کو ابیٹ آباد ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جس میں سے دو راستے میں ہء دم توڑ گے تھے ایشاء بی بی عزیر خان ارفع سجاد عاطف علی رمیض شامل ہے زخمیوں میں سے بھی دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے کیری ڈبہ میں خواتین بچوں سمیت کل گیارہ افراد سوار تھے مسافر وین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے حادثہ کے بعد کیری ڈبہ وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی پولیس گاڑیاں قبضے میں لے کر چچا کی مدعیت میں ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے دریں اثناء نواحی علاقہ سری پنڈوری میں زاتی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے عرفان نامی شخص کو قتل کر دیا جس کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دیا ہے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :