روس سے بھی امریکی سفارت کاروں کو نکالنے پر غور

ہفتہ 31 دسمبر 2016 11:06

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31دسمبر۔2016ء)امریکہ کی طرف سے 35 روسی سفارت کاروں کو امریکہ بدر کیے جانے کے بعد روس کی وزارتِ خارجہ نے جواباً 35 امریکی سفارت کاروں کو بھی روس سے نکال دینے کی تجویز دی ہے۔معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ اس ضمن میں روسی صدر ولادمیر پوتن سے درخواست کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اوباما انتظامیہ نے حالیہ صدارتی انتخابات میں روس کی طرف سے ہیکنگ کے الزامات کے بعد روس پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔امریکہ کے خفیہ اداروں کی طرف سے لگائے جانے والے ان الزامات کو روس بے بنیاد قرار دیتا ہے۔قبل ازیں روس کا کہنا ہے کہ سائبر حملوں کے الزام میں سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کے امریکی اقدام کا روس ایسا جواب دے گا جس سے امریکہ کو کافی تکلیف پہنچے گی۔یاد رہے کہ جمعرات کو امریکہ نے صدارتی انتخاب میں مداخلت کے حوالے سے روس کی جانب سے سائبر حملوں کے الزام میں 35 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :