اسرائیل سے متعلق امریکی بیان پر برطانیہ کی نکتہ چینی

ہفتہ 31 دسمبر 2016 11:09

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31دسمبر۔2016ء)برطانیہ نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے اس بیان پر نکتہ چینی کی ہے جس میں انھوں نے نتن یاہو کی حکومت کو 'اسرائیل کی تاریخ کی انتہائی سخت گیر دائیں بازو' کی حکومت قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

معروف گیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمہوری طور پرمنتخب سیاسی جماعتوں کے کسی بھی حکومتی اتحاد کو نشانہ بنانا مناسب نہیں تھا۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا تھا کہ اسرائیل کی پالیسیاں اس کے حکمراں اتحاد میں شامل انتہائی دائیں بازو کے عناصر مرتب کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا تھا کہ اسرائیل کی ان ہی پالیسیوں سے اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کا دو ریاستی حل شکوک و شبہات کا شکار ہو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :