شام میں سیزفائر خوش آئند اور ایک بڑی پیشرفت ہے:ایران

ہفتہ 31 دسمبر 2016 11:09

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31دسمبر۔2016ء) ایران نے شام میں سیزفائر معائدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک بڑی پیشرفت قرار دیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شام میں سیزفائر ایک بڑی پیشرفت ہے، انہوں نے کہا کہ اس سیز فائر کو انتہاپسندی اور دہشتگردی کی جڑوں سے نمٹنے کیلئے ایک اہم پیشرفت کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایران اس جنگبندی کا مکمل خالی اور اس سلسلے میں مثبت معاؤنت کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :