پارلیمان کے بغیر ایسا ہوں جیسے پانی کے بغیر مچھلی، جاوید ہاشمی

عمران خان نے کہا اسمبلیاں ٹوٹیں گی، 2014 میں الیکشن ہو جائیں گے، میں نے کہا کہ خان صاحب مارشل لاء لگ جائے گا ، عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس سے اچھی بات چیت ہے معاملہ سنبھال لیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 31 دسمبر 2016 10:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31دسمبر۔2016ء ) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا اسمبلیاں ٹوٹیں گی، 2014 میں الیکشن ہو جائیں گے، میں نے کہا کہ خان صاحب مارشل لاء لگ جائے گا ، عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس سے اچھی بات چیت ہے معاملہ سنبھال لیں گے ، پارلیمان کے بغیر ایسا ہوں جیسے پانی کے بغیر مچھلی ۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے کہا خان صاف مارشل لاء لگ جائے گا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس سے اچھی بات چیت ہے معاملہ سنبھال لیں گے ۔ میں نے کہا کمیشن بن گیا ہے ہمیں اسمبلی میں نہیں جانا چاہیے ۔ عارف علوی، شفقت محمود ، شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان عزائم خطرناک ہیں ۔ عمران خان نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا تھا ۔ عمران خان نے کہا کہ جس کو بھی ووٹ دیں گے جیت جائے گا ۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان نے کہا اسمبلیاں ٹوٹیں گی ۔ 2014 میں الیکشن ہو جائیں گے ۔ تمام باتوں کو نظر انداز کرنے کے بجائے نوٹس لیا جائے ۔ پارلیمان کے بغیر ایسا ہوں جیسے پانی کے بغیر مچھلی ۔