باسط علی نے جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمنز ٹیم کی کوچنگ چھوڑ دی

ناقص کارکردگی کے سبب بورڈ خود ہی باسط کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر چکا تھا

ہفتہ 31 دسمبر 2016 11:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31دسمبر۔2016ء)سابق ٹیسٹ کر کٹر باسط علی نے پاکستان کر کٹ بورڈ( پی سی بی) کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

باسط علی نے کہا کہ میں جونیئر سلیکشن کمیٹی کی سربراہی سے مستعفی ہو رہا ہوں، ویمنز ٹیم کی مزید کوچنگ بھی نہیں کروں گا، یاد رہے کہ ناقص کارکردگی کے سبب بورڈ خود ہی باسط کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر چکا تھا۔ باسط علی نے نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے از خود عہدے چھوڑ دیے، حال ہی میں وہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر محمود حامد کو مبینہ طور پر تھپڑ جڑنے کی خبروں پر بھی تنقید کا نشانہ بنے تھے۔