کراچی،ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے کے دوران متحدہ لندن والوں کے حامی کود پڑے

جھنڈے لہرائے، نعرے لگائے، رنگ میں بھنگ ڈالا تو جلسے کی انتظامیہ حرکت میں آ گئی ماحول بدلتا دیکھ کر نعرے بازی کرنے والے خود ہی ادھر ادھر ہو گئے

ہفتہ 31 دسمبر 2016 10:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31دسمبر۔2016ء)کراچی کے نشتر پارک میں ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے کے دوران متحدہ لندن والوں کے حامی کود پڑے۔ جھنڈے لہرائے، نعرے بھی لگائے، رنگ میں بھنگ ڈالا تو جلسے کی انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔ ماحول بدلتا دیکھ کر نعرے بازی کرنے والے خود ہی ادھر ادھر ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں پاور شو کیلئے انتظامات متحدہ پاکستان نے کرائے۔ لوگوں کو بھی لیکر آئے لیکن نعرے لندن والوں کے لگ گئے۔بانی کے حامی فرنٹ پرنظر آئے اور جھنڈے بھی لہرائے۔ جلسے کی انتظامیہ حرکت میں آئی اور صورتحال بدلتی نظر آئی تو بن بلائے آنے والوں نے جانے میں عافیت سمجھی۔ اسی مقام پر گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان والوں کے فنکشن میں لندن والوں کا گانا چل گیا تھا۔