دہشتگردوں کے بارے میں انٹیلی جنس اطلاعات حاصل کرنامشکل ہوگیا ہے ، کراچی پولیس چیف کا اعتراف

ہفتہ 31 دسمبر 2016 10:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31دسمبر۔2016ء)کراچی پولیس چیف مشتاق مہرنے اعتراف کیا ہے کہ دہشتگردوں کے بارے میں انٹیلی جنس اطلاعات حاصل کرنامشکل ہوگیا، سلیپرز سیل کسی سے احکامات نہیں لیتے ، خود کام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں کراچی پولیس چیف نے دعویٰ کیا کہ رواں برس ہونے والے واقعات میں سے 90فیصد ہائی پروفائل کیسز حل کرلئے ہیں۔ان کا مزید کہناتھاکہ ماضی میں بڑے گروپ کراچی میں وارداتیں کرتے تھے، ضرب عضب کے بعد دہشت گرد چھوٹے گروپوں میں تقسیم ہوگئے،جن کی معلومات کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :