مسجد نبوی میں قرآن مجید کا6 نئی زبانوں میں معنی کے ساتھ ترجمہ شامل کر دیا گیا

بدھ 5 اپریل 2017 17:51

مدینہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) سعودی عرب میں مسجد نبوی میں محکمہ قرآن پاک نے قرآن مجید کا 6 نئی زبانوں میں ترجمہ معنی کے ساتھ شامل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اینا نیوز کے مطابق ان زبانوں میں پشتو جو افغانستان،پاکستان اور ایران میں بولی جاتی ہے اس کے علاوہ تاجک زبان جوکہ تاجکستان کی مادری زبان ہے ،فلانی جو مغربی افریکہ اور وسطی افریکہ میں بولی جاتی ہے ،دری جو افغانستان کی زبان ہے،دگبانی اور نیپالی جو کہ نیپال کی قومی زبان ہے میں قرآن پاک کا ترجمہ کیا گیا ہے ۔اب مسجد نبوی مین دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لئے قرآن پاک کا 55زبانوں میں ترجمہ دستیاب ہے۔