بھارت حساس معاملات سے بازرہے ، چینی مفادات کوٹھیس پہنچانے کی کوشش نہ کرے ،ْترجمان چینی وزارت خارجہ

بدھ 5 اپریل 2017 21:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت حساس معاملات سے بازرہے جس سے مزید مسائل پیداہوں، بذریعہ دلائی لامہ چینی مفادات کوٹھیس پہنچانے کی کوشش نہ کرے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین علاقائی خودمختاری اورجائزحقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا،مشرقی سرحدی علاقے پرچین کاموقف ہمیشہ سے ہی بہت واضح رہا ہے۔باغی رہنماء دلائی لامہ نے چین اوربھارت کے درمیان واقع مشرقی سرحدی علاقے کادورہ کیا۔ مشرقی سرحدی علاقہ بھارت کے زیرانتظام ایک متنازع علاقہ ہے۔

متعلقہ عنوان :